قلات، پولیس کی کارروائی، 11سالوں سے مطلوب شخص گرفتار
قلات:قلات پولیس کارروئی،11سالوں سے مطلوب شخص گرفتار، تفصیلات کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس خضدار رینج جاوید عالم اوڈھو کے خصوصی ہدایت نسبت گرفتاری اشتہاری و مفروران کے سلسلے میں ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے نگرانی میں ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی و ایس ایچ او قلات نذیر احمد عمرانی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 86/2010بجرم زیر دفعہ 337/Aق د 34ت پ22حدود میں ایک شخص محمد شریف ولد محمد حنیف قوم لانگو سکنہ بشمی قلات کو گرفتار کیا گیا۔جو کہ قلات پولیس کو 11سالوں سے مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


