ملاعبدالغنی برادر 20 سال بعد افغانستان پہنچ گئے، اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
مجاہدین کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملاعبدالغنی برادر کے افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ کے مطابق ملا عبدالغنی برادر 20سال بعد افغانستان پہنچے ہیں اور انہیں افغانستان میں طالبان کی ممکنہ حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔ مجاہدین کے قطر سیاسی دفتر میں موجود قیادت دوحہ سے ہنگامی طور پر قندھار پہنچی ہے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان روانگی سے قبل قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی سیاسی اور سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


