میڈیکل ٹیم نے برطانوی وزیراعظم کو فوری کام پر واپس آنے سے روک دیا

میڈیکل ٹیم نے برطانوی وزیراعظم کو فوری کام پر واپس آنے سے روک دیا

برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی سرکاری دیہی رہائش گاہ پرکوویڈ 91 (کرونا) سے صحت یاب ہونے کے بعد مزید بہتر ہونے کے لیے وقت گذاررہے ہیں۔ انہیں جب تک ان کی میڈیکل ٹیم ڈاوننگ اسٹریٹ میں اپنا سرکاری کام شروع کرنے کا مشورہ نہیں دے گی اس وقت تک وہٹن ڈاﺅننگ اسٹریٹ نہیں آئیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ وہ چیکرس میں رہ رہے ہیں اور تیزی کےساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کی صحت اور آرام ہرچیز پرمقدم ہے ر ان کی طبی ٹیم نے انہیں فوری طور پر کام پر واپس نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں