ڈیرہ اللہ یار، پینے کا پانی ناپید،ٹیکر مافیا کی چاندی
حمید آباد: جعفر آباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار پانی پینے کیلئے ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں اس شدید گرمی میں لوگ دور دراز علاقوں میں جا کر پانی بھر کر لاتے ہیں یا پھر ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگے داموں میں خریدنے پر مجبور ہیں عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کی نا اہلی کے باعث سٹی ڈیرہ اللہ یار ہر محلے اور کالونیوں میں پینے کیلئے پانی سے محروم ہیں مگر افسوس ہوتا ہے کہ آج تک منتخب نمائندوں اور اعلی افسران نے نوٹس نہیں لیا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس طوفانی مہنگائی کے دور میں محنت اور مزدوری کرنے کیلئے نکلیں یا پھر پانی پینے کیلئے تلاش کریں ڈیرہ اللہ یار کے لوگ ویسے بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شہر میں گیس بجلی صفائی و دیگر سہولیات نہیں ڈیرہ اللہ یار سٹی میں ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پانی کیلئے شہریوں نے ایک دو مرتبہ احتجاج کیا مگر احتجاج بھی سود مند ثابت نہ ہو سکا عوامی حلقوں نے ایم این اے میر خان محمد جمالی صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی کمشنر نصیر آباد ریجن ڈپٹی کمشنر جعفر آباد و دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


