بلوچستان میں کورونا وائرس کے 26کیس رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے 26کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 30908ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سے 19،خضدار سے 3،سبی سے 2، دکی اور لسبیلہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد30908ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.04 فیصد رہی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 506ہے جن سے 11مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن جبکہ 03کو لو فلو آکسیجن پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران79افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30067 ہوگئی ہے رپوٹ کے مطابق اتوارکو بلو چستان میں کو رونا وائرس کے644ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ 125کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 335اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں