ملازمین کا خود سے اپنے لئے الاؤنسز لگانا سمجھ سے بالا تر ہے، اختر حسین لانگو

ملازمین کا خود سے اپنے لئے الاؤنسز لگانا سمجھ سے بالا تر ہے، اختر حسین لانگوکوئٹہ؛پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اپروپوریشن اکاؤنٹس اور آڈٹ پیراز زیر بحث آئے۔ اجلاس میں پی اے سی ممبران ملک نصیراحمدشاہوانی،حاجی نواز کاکڑ ودیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے اپروپوریشن اکاونٹس اور آڈیٹ پیراز زیر بحث رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی اخترحسین لانگو نے کہاک بی اے ایف، کسنلٹنٹ کے ٹیکس بھی خود جمع کروائے ہے جو کہ کسی قانون بھی نہیں یہاں تو مہربانی کی انتہا کردی گئی ہے سرکاری معاملات میں یاری دوستی نہیں چلتی،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے آئندہ اس کو قانونی شکل دی جائے اور کنسلٹنٹ کی بجائے کنٹریٹ ملازمین رکھے جائے،بی اے ایف کے ملازمین کا خود سے اپنے لئے الاونسز لگانا سمجھ سے بالا تر ہے مکمل تنخوا کا بیسک پے 80 فیصد سے زیادہ ہونا باقی ملازمین کی ساتھ زیادتی ہے بی اے ایف نیشنل پے سکیل سے زیادہ بیسک پے لے رہی جو کہ زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ بی اے ایف تمام پرائیوٹ اسکولوں کا دورہ کر کے ایک جامع رپورٹ پی اے سی کو پیش کریں سکولوں کی معیار،سہولیات ودیگر کے حوالے سے پی اے سی کو آگاہ کیاجائے۔اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق بھی اجلاس ہوا اس موقع پر چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ جی ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن کی مد میں کروڑوں روپے خزانہ میں جمع کروانے ہے لیکن اتھارٹی میں یہ اب تک جمع نہیں کروائے گئے ہیں،گوادر میں انویسٹرز اب تک کیوں نہیں آرہے ایک ایسا شہر جس میں مہینوں پانی کیلئے لوگ احتجاج پر ہو تو وہاں انوایسٹر کیسے آئے گا۔ اختر حسین لانگو نے کہاکہ بجلی، پانی کا جب ایک جگہ پر مسئلہ ہو تو وہاں کوئی انویسٹر کیسے آئے گااورجب ایک شہر کے اندر یہ پوچھا جائے کہ کدھر سے آرہے ہو اور کدھر جارہے ہو تووہاں تو کوئی انویسٹر نہیں آئے گا۔ ہر حکومت میں زمین کی سیٹلمنٹ منسوخ ہوگی تو زمین خریدنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہوگا، جب تک انویسٹرز کو ان کی انویسٹمنٹ کا تحفظ کااحساس نہیں ہوگا وہ کسی صورت سرمایہ کاری کیلئے راضی نہیں ہوگا، انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ کی مد میں تمام واجبات جلد از جلد خزانہ میں جمع کروائیں جائے۔ اس موقع پر جی ڈی اے کے کئی پیراز سیٹل کر لئے گئے۔میٹنگ کا تیسرا پیرا گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمرشل اور انڈسٹریل پلاٹس پر واجب الادا رقوم کی ادائیگی جلد از جلد یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں