منگچر،زمین کے تنازعہ پر لڑائی ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
منگچر( نمائندہ خصوصی )منگچر کے علاقہ زرد عبداللہ زمین کے تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کے درمیان لڑائی ایک شخص جاں بحق ۔ایک زخمی لیویز زرائع کے مطابق منگچر کے علاقہ زرد عبداللہ میں زمین کی تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان لڑائی فائرنگ کے نتیجے میں عبدالوحید ولد عطاء اللہ قوم لانگو سکنہ زرد عبداللہ جاں بحق اور محب اللہ ولد نہال خان قوم لانگو سکنہ زرد زخمی ہوئےہیں ملزمان موقع سے فرار لیویز نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو سول ہسپتال قلات اور زخمی کو غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا اس احوالے سے منگچر انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


