کوئٹہ، ہزار گنجی میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی
کوئٹہ:کوئٹہ نواحی علاقے ہزار گنجی میں کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذر ائع کے مطابق بدھ کو ہزار گنجی میں موٹرسائیکل سوار 18سالہ نوجوان شمس اللہ ولد گل میر نوزئی جاں بحق جبکہ اس کا 16سالہ بھائی قدرت اللہ زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


