جیکب آباد، پولیس کی کارروائی، 30کلو چرس برآمد،2ملزمان گرفتار

جیکب آباد: جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 30کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق صدر تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ممل روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران ایک جی ایل آئی کارALP809 سے 30 کلو چرس برآمد کرکے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان اللہ ڈنو اور دلمراد بگٹی کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف حدود کے تھانہ پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں