پنجگور ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک اہلکارجاں بحق
پنجگور: گوارگو میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکارجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور جاں بحق اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


