بلوچستان، کورونا وائرس کے مزید 56کیسز رپورٹ


کوئٹہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 56کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31165ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 10اضلاع کوئٹہ سے 31،قلات سے 10،تر بت سے 5،مستونگ، سبی، گو ادر سے 2,2،چا غی،خضدار،لسبیلہ اور جعفر آبادسے ایک ایک کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متا ثرہ افراد کی تعداد 31165 ہے جمعہ کو صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.83فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے22مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 09ہائی اور03لو آکسیجن فلو پر رہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 13مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30308ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 519ہے رپورٹ کے مطابق بلو چستان میں کو رونا وائرس کے1159ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے56افراد میں کورونا وائر س کی تصد یق ہو ئی جبکہ694کے نتائج آنا با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 338اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں