زیارت منگی ڈیم واقعہ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ژوب کوئٹہ قومی شاہرہ بلاک

ژوب: زیارت منگی ڈیم میں 3 لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے ژوب کوئٹہ قومی شاہرہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا گیا ٹریفک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو سخت گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی مظاہرہ میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے سرباراہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے نواب ایاز خان جوگیزئی کی کال پر پشتون بیلٹ سمیت ژوب میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان میں بدامنی، اغوکاری دہشتگردی شروع ہے جس پر موجودہ حکومت اس پر بالکل خاموش دیکھائی دے رہی ہیں آج کے احتجاجی مظاہرہ میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ فوری طور پر ان لیولز اہلکاروں کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انھیں سخت سے سخت سزا دی جائے اور اخر کار آل پارٹیز کے سربراہان نے مزید کہا کہ اگر ہم لوگوں نے ضلع ژوب میں شٹرڈاون ہڑتال یا پھر پہہ جام ہڑتال کی کال دے تو عوام ہڑتال کو ضرور کامیاب بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں