سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ناکامیو ں کو چھپانے کیلئے میڈیا پرمیڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے قدغن لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنی ناکامیو ں کو چھپانے کے لئے میڈیا پر میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے قدغن لگانے کا منصوبہ بنایا ہے جسے ہر صورت میں ناکام بنائیں گے، آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کا قدغن قابل قبول نہیں ہے اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے نہیں دیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کرنے کے بعد اب میڈیا کو بھی زیر عتاب لانے کا منصوبہ بنایا ہے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی غیر آئینی ہے جس سے آزادی اظہار سلب کی جائیگی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکومت کی نااہلی کو چھپانے کا منصوبہ ہے جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کالا قانون ہے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لانے سے حکومت کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن نہیں چھپے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے نہیں دیں مغرب کی مثالیں دینے والا آئینی حقوق، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے معاملے میں بدترین آمرنکلا حکومت چاہتی ہے کہ اسکی نااہلی، کرپشن پر کوئی بات نہ کرے مگر انہیں معلوم نہیں ہے کہ حکومت عارضی ہے صحافت کی آزادی پر قدغن لگانے پر عمران خان کا نام تاریخ کے سیاہ ترین الفاظ اور بد ترین آمروں کی فہرست میں لکھا جائیگا


