عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے، فواد چوہدری
ہماری بات مان لی جاتی تو یہ صورت حال پیدا نہ ہو تی، افغانستان کو تنہا نہ چھوڑ ا جائے،فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں،جن ملکوں نے پی آئی اے پر پابندی لگائی وہی اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے درخواست کررہے ہیں،وزیر اطلاعات و نشریات
ہم نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی اب ن لیگ بھی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے، پی ڈی ایم کے جلسے میں سب سے پہلے فضل الرحمن بیمار ہو جائیں گے، ن لیگ کا پورا خاندان لندن میں بیٹھا ہے اور نواز شریف وہاں ہمارے پیسوں سے نواسے کی شادیاں اٹینڈ کر رہے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن وطن واپس آئیں اور قوم کالوٹا ہوا مال واپس کریں اور پاکستانی عدالتوں میں آکر کیسز کا سامنا کریں، پریس کانفرنس
Load/Hide Comments


