گنداخہ، پانی کی بندش سے علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور

اوستہ محمد؛گنداخہ کی عوام کس بات کی سزا بھگت رہے ہیں، علاقے سے لوگ نقل مکانی کر گئے منتخب نمائندے کیا کر رہے ہیں عوام پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں، منتخب نمائندوں کو بد دعاؤں کے سوشل میڈ یا پر وائرل،پانی دو یا استیفیٰ دو کے مطالبے، رپورٹ تفصیلات کے مطابق گنداخہ کی عوام نے تنگ ہو کر سوشل پر منتخب نمائندوں کو بد دعائیں اور بے حودا الفاظ دینے لگے، ایک رپورٹ کے کے مطابق گنداخہ کی عوام کو زرعی پانی تو کجا انہیں پینے کا پانی بھی میسر نہیں لوگ پیاس سے مر رہے ہیں کئی لوگ علا قے سے نقل مکانی کر گئے اور کئی لوگ جانے کو تیار بیٹھے ہیں اور وہ مطالبہ کر رہے ہیں پانی دو یا استیفیٰ دو کے نعرے لگا رہے ہیں کھیر تھر کینال کاپانی بیرون اور جھل مگسی لے جایا جا رہا ہے لیکن افسوس گنداخہ کے ٹیل کے زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا ہے عوام نے یہ بھی تہیہ کر رکھا ہے کے آنے والے الیکشن میں باپ پرٹی کو ووٹ نہیں کریں گے اور ان کے خلاف پاک کتاب لیکر عوام کے پاس جائیں گے کہ باپ پارٹی والوں کو ووٹ نہ دیں ہم آخری حد تک جائیں گے عوامی حلقوں نے کہا کہ منتخب نمائندے کس بات کی سزا دے رہے ہیں ہم نے کیا قصور کیا اور انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پانی فروخت کر رہے ہیں بی ایریا میں ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں