قلات , سوئی گیس غائب،صارفین کو بھاری بھرکم بل بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری، عوامی حلقوں کا نو ٹس لینے کا مطالبہ

قلات: قلات میں سوئی گیس غائب کمپنی کی جا نب سے صارفین کو بھاری بھرم بلوں کو بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے سوئی گیس کی بندش کا سن کر ایل پی جی گیس ڈیلروں نے بھی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے جس سے شہریوں کے مشکلات مزید بڑھ گئے عوام نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کردی قلات میں موسم سرما کے شروع ہونے سے قبل ہی سوئی گیس غائب ہو گئی قلات شہر کے اکثر و بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر صفر ہو گیا ہے جس سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب سوئی گیس کمپنی کی جانب سے سوئی گیس کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہونے کے باوجود صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز بھیجے جارہے ہیں جبکہ سوئی گیس کی بند ش کا سن کر ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلروں نے بھی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے جس سے شدید مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں قلات کے شہریوں نے سوئی گیس کی بندش کی شدیدی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کے صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کیا گیا ہے مگر کمپنی کی جانب سے صارفین کو بھاری بھرکم بلز بھیجے جارہے ہیں جوکہ قلات کے غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ اس شدید مہنگائی میں ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلروں نے بھی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے غریب عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے انہوں وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کا نوٹس لیکر غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں