کوروناوائرس: حکومت پاکستان کو جاپان سے 10 لاکھ ڈالر کی مزید امداد

جاپان کی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں تعاون کے لیے حکومت پاکستان 10 لاکھ ڈالر پر مشتمل امداد کی تیسری کھیپ فراہم کردی۔پاکستان میں قائم جاپانی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق ‘جاپان کی حکومت نے کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے خلاف جنگ میں عوام اور افغان مہاجرین کو تحفظ دینے ک لیے حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کے ذریعے 10 لاکھ ڈالر پر مشتمل امداد کی تسیری کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا’۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘اس گرانٹ کے تحت جاپان کی حکومت نے پاکستان کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے 24 لاکھ 10 ہزار ڈالر فراہم کردی ہے جس میں یونیسیف کے ذریعے 16 لاکھ 20 ہزار، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ذریعے 5 لاکھ40 ہزار ڈالر اور ریڈکراس کے ذریعے فراہم کردہ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں