سعودی جیل میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائیکیلئے چھ سو ملین رقم کی ضرورت ہے، وزارت حکام
اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت کے حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کی جیل میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے چھ سو ملین رقم کی ضرورت ہے ایک پاکستانی ڈرائیور کے ٹرک کے نیچے چار سعودی شہرہ جاں حق ہوئے جس کی دیت کے لئے چار کروڑ روپے کی ضرورت ہے جو وزارت کے پاس نہیں ہے قائمہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وزارت کیجن افسران کے کیس نیب سمیت دیگر اداروں میں ان کی تفصیلات طلب کر لی۔ پیر کے روزقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیز کا اجلاس چئیر میں کمیٹی ا شیخ فیاض الدین کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا اجلاس میں وزارت کے اعلی حکام شرکت کی اجلاس میں سعودی عرب کی جیل میں پاکستانی طارق عزیز کی رحم کی درخواست کا معاملہزیر غور لایا گیا وزارت کے حکام نے کمیٹی اجلاس کو بتایا کہ پاکستانی طارق عزیز کے سعودی عرب میں ٹرک حادثے میں چار سعودی افراد جانبحق ہوئے تھے پاکستانی طارق عزیز کو جانبحق افراد کے لواحقین نے معاف نہیں کیا دیت کی رقم چار کروڑ روپے بنتی ہے، رقم ادائیگی کے پیسے ہمارے پاس نہیں طارق عزیز کی دیت کی رقم ادا کرنے کا معاملہ بین الاوزارتی کمیٹی میں بھجوا دیا ہے تاکہ اس کا نام فہرست میں شامل کر سکیں اور وہ معاملہ وزیر اعظم کو بھیجیں گے تاکہ وہ سعودی ولی عہد سے کہیں طارق عزیز کی سعودی عرب میں زکوتہ سے رقم ادا ہو سکے وزرات خارجہ میں بین الاوزارتی کمیٹی نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے چھ سو ملین بھیجنے کا کہا ہے سعودی قانون کے مطابق یہ قتل کا کیس ہے کمیٹی رلن جاوید حسنین نے کہا کہ ایک آدمی کو چھڑانے کی بجائے یہ رقم بیس چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو چھڑانے استعمال کر لیں کمیٹی نے پہلے بھی کہ کہ قتل، ڈکیتی اور منشیات میں ملوث افراد کے لیے حکومتکیوں رقم ادا کی۔کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ طارق عزیز سے قتل نہیں حادثہ ہوا تھا، اس پہلو کو بھی دیکھا جائے اجلاس میں کرپشن میں ملوث ای او بی افسران کے کیسز کی پیش رفت پر بریفنگمیں ڈاکٹر مہرین رزاق کہا کہ سولہ افسران کے خلاف کیسز ہیں، دو کو ریٹارئر کیا، لیکن کیا ان سے ریکوری کی؟ جس پر حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ریکوری نہیں ہوئی،کرپشن کیسز میں ابھی تک ملزمان کے نام ہیں ای او بی آئی اور سمندر پار پاکستانی ان کیسز کو دیکھ رہے ہیں چاہے وہ نیب میں ہیں یا کورٹ میں ظفر گوندل نے صرف اپنی فیس کے 60 ہزار جمع کرو ائے ہیں کمیٹی چئیرمین شیخ فیاض نے کہا کہ جو افراد نیب اور دیگر کیسز میں ملوث ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔


