ایرانی حکام نے مزید 188پاکستانی شہریوں گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا
تفتان:ایرانی حکام نے 188پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے گرفتار افرد میں سے ایک شخص کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے 188پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گرفتار افراد میں سے 155کا تعلق پنجاب، 10کا خیبر پختونخواہ، 17افراد کا تعلق سندھ اور 6افراد کا افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہیں۔تمام گرفتار افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کرونا ٹیسٹ کیئے جن میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ پازیٹیو جبکہ باقی 187افراد کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا کرونا وائرس میں مبتلا مریض کو پاکستان ہاوس تفتان میں قرنطینہ سینٹر میں داخل کردیا گیا جبکہ باقی 187افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


