زیارت واقعہ، بی ایل اے کی زمہ داری لینے کے باوجود کچھ لوگوں کی طرف سے خاموشی ہے، جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان نے کہا ہے کہ ریاست مخالف بی ایل اے کے حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کوا پنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک نہیں سکتے ہمیں معلوم ہے کہ دشمن ہم پر اس طرح وار کر رہا ہے شہدا کے لواحقین انکی میتوں کی تدفین کردیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہی وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ بی ایل اے کے حملے عوام اور سیکورٹی فورسز کو انکے فرائض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ جنہوں نے زیارت واقعہ کیا ہے اوراسکی ذمہ داری بھی لی ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کی طرف سے خاموشی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب مسلمان ہیں اورشہدا کی میتوں کو عزت کے ساتھ دفنانا چاہئے۔
Load/Hide Comments


