آسیان ممالک کا آن لائن اجلاس،مشترکہ ہنگامی فنڈ کے قیام کا اعلان

ہنوئی،آسیان ممالک نے کورنا وبا سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ ہنگامی فنڈ کے قیام پر اتفاق کیاہے، ان رقوم سے مستحق ملکوں کو طبی ساز و سامان و ادویات فراہم کی جائیں گی۔ آسیان سمٹ میں اس بار رکن ملکوں کے علاوہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ویت نام کی قیادت میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ملکوں کی ایک ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔ انٹرنیٹ پر ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس میں کورونا وائرس کی وبا کے سماجی و اقتصادی نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ رکن ریاستوں کے نمائندگان نے وبا سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ ہنگامی فنڈ کے قیام پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق ان رقوم سے مستحق ملکوں کو طبی ساز و سامان و ادویات فراہم کی جائیں گی۔ آسیان سمٹ میں اس بار رکن ملکوں کے علاوہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندگان بھی شریک ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں