بیلہ، طوفانی ہوائیں، سولر پلیٹیں اڑ گئیں
بیلہ:طوفانی ہوائیں سولر پلیٹیں اڑ گئیں واٹر سپلائی معطل علاقہ مکینوں کو قلت آب کا سامنا تفصیل کے مطابق تحصیل بیلا کی یونین کونسل کنر کے علاقے گوٹھ غلام محمد سنیاں اور گوٹھ غفور سیناں میں تیز آندھی سے سولر واٹر سپلائی اسکیم کی سولر پلیٹیں اڑ گئیں سولر پلیٹوں کے ٹوٹ جانے سبب پینے کے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گئی ہے علاقہ مکینوں نے یہاں نیشنل پریس کلب بیلا میں آن لائن کو بتایا کہ گذشتہ شب تیز طوفانی ہواں سے ہمارے گوٹھوں میں این آر ایس پی کے تعاون سے سولر واٹر سپلائی اسکیم غیر فعال ہوئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سولر واٹر سپلائی کو جلد از جلد فعال کرکے علاقہ مکینوں کو قلت آب سے نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments


