پاکستان ریلوے کا 15 ستمبر کے بعد بغیر ویکسینیشن ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:ترجمان محکمہ ریلویز نے واضح کیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر تک ٹرینوں پر سفر کی اجازت ہوگی، اس کے بعد ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔محکمہ ریلویز نے بھی کورونا ویکسینیشن کے حوالیسے مہم تیز کر دی ہے، ترجمان محکمہ ریلویزکے مطابق ویکسینیشن موبائل ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی،ترجمان کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو 15 ستمبر کے بعد ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی مسافر بغیر ویکسی نیشن کے شناخت ہواتو عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں