حب، جامشورو سے ٹراسمیشن میں خرابی، لسبیلہ کو بجلی فراہم کرنیوالے فیڈر ٹرپ کر گئے

حب(نمائندہ انتخاب) جامشورو سے 500KVکی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے بعد کراچی اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈر ٹرپ ہو گئے کراچی کے درجنوں علاقوں سمیت بلوچستان کے سب سے صنعتی شہر حب اور ضلع لسبیلہ کے دیگر علاقوں گڈانی ساکران وندر ڈام سونمیانی ،لاکھڑا ،اوتھل اور بیلہ کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی حب انڈسٹریل ایریا بھی اندھیرے میں ڈوبا رہا صنعتی پیداوار بری طرح سے متاثر ہوئی بدھ کے روز ایک طرف گرمی کی شدت میں اضافہ تو دوسری جانب کراچی سے حب سمیت پورے ضلع لسبیلہ کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پورا دن اوررات دیر تک بجلی بحال نہ ہونے کے سبب دن بھر حب اور ضلع لسبیلہ کے دیگر شہروں میں کاروباری سرگرمیاں اور حب انڈسریل اسٹیٹ کی 300سے زائد فیکٹریوں میں صنعتی پیداوار کی سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ دیہی علاقوں میں زرعی ٹیوب ویلز کی بندش سے تیار فصلوں کی آبیاری بھی نہ ہو سکی مزید برآں بدھ کے روز حب شہر کے مختلف علاقوں میں Kلیکٹرک کے ناقص نیٹ ورک اور خستہ حال ٹرانسفارمرز بھی ناکارہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی بحالی میں مشکلات کا سامنا رہا شہریوں اور تاجروں کا کہنا تھا کہ حب شہر میں Kالیکٹرک کا کیبل نیٹ ورک اور ٹرانسفارمرز گرمی کا زور برداشت نہیں کر پا رہے جس سے آئے روز مختلف علاقوں میں بجلی کا بحران رہتا معمول کا حصہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں