رانا ثنا اللہ کے خلاف خود ٹرائل کا حصہ بنوں گا،شہر یار آفریدی

لاہور،وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف خود ٹرائل کا حصہ بنوں گا، رانا ثنااللہ کے خلاف ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ہم نے تمام ثبوت عدالت کو دے دیئے ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو سب کچھ دے دیا جائیگا، 660 کے قریب قیدی جو بیرون ملک قید ہیں وہ جلد پاکستان آ جائیں گے، 2200 افراد تبلیغ سے وابستہ اس وقت دنیا کے 35 ممالک میں ہیں ان کو وطن وآپس لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔بدھ کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ تبلیغی جماعت رائیونڈ کی شوری کے ساتھ ہم نے کورونا کے حوالے سے بات کی ہے، یہ صرف تبلیغی جماعت نہیں پورے پاکستان کی بات ہے. یہ تمام مذہبی زائرین کے مسائل کی بات ہے، 660 کے قریب قیدی جو بیرون ملک قید ہیں وہ جلد پاکستان آ جائیں گے، اسد قیصر کی سربراہی میں جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کے کنوینئیر کے طور پر آج بات کرنے آیا ہوں،ڈاکٹر ندیم تبلیغی جماعت کی شوری کے ممبر ہیں، ہمارے غیر ملکی مہمانوں کی سکریننگ ہوئی ہے اور بہت سے لوگوں کے ٹیسٹ منفی ہوئے ہیں ان لوگوں کو ان کے گھروں کو روانہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں