عطاء اللہ مینگل کی وفات سے بلوچستان ایک منجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہو گیا، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شا ہ کاکڑکی قیادت میں نصیر خان اچکزئی، ملک اسد سمالانی، شکیب علیزئی، شاکر محمد حسنی، وارث اچکزئی،طار ق بڑیچ و دیگر پر مشتمل وفدبلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلیٰ و سابق وزیراعلیٰ سردا ر عطاء اللہ مینگل کی وفات پر وڈھ جاکر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے تعزیت اور مرحوم کے روح کے ایصال ثوا ب کے لئے فاتحہ خوانی، اس موقع پرسردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم بلوچستان کے عظیم اور منجھے اور سیاستدان اور قبائلی شخصیت تھے انکی وفات سے بلوچستان کے عوام کے سروں سے ایک بزرگ کا سایہ ختم ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل جیسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں انہوں نے بطور وزیراعلیٰ اور اپنی ساری زندگی جمہوریت اور اصول پسندی کے ساتھ گزاری اور آخری دم تک اپنے موقف پر قائم و دائم رہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لئے سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا


