خضدار اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے شدت3.5ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کو صبح 11بجکر14 منٹ پر خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5ریکارڈ کی گئی زلزلے کامرکز خضدار سے 150کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوف زدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی
Load/Hide Comments


