حکومت کی جانب سے حب چوکی میں ویمن فیسٹیویل اور ایکسپو کا اعلان

خضدار وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی، پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی ِ نسواں حکومت بلوچستان ماہ جبین شیران اور سیکریٹری ترقی نسواں حکومت بلوچستان ظفر بلیدی کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کاروبار کی نئی جہتیں فراہم کرنے اور مقامی ثقافت کو روشناس کرانے کے لئے حب چوکی میں ویمن فیسٹیویل اور ایکسپو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو روزہ ویمن ایکسپو 13 اور 14 اکتوبر 2021 کو حب چوکی میں منعقد کیا جائیگا جس میں ثقافتی اور کاروباری سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خواتین و بچوں کی دلچسپی کے پیش نظر گیم شوز، کوئیز شوز، ثقافتی شوز اور دیگر رنگارنگ تقریبات فیسٹویل کا حصہ ہونگے۔13 اکتوبر 20121 سیحب چوکی میں شروع ہونے والے ویمن فیسٹویل میں ثقافتی اور کاروباری اسٹالز کی بکنگ جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں