عمران نیازی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، احسن اقبال

الپوری شانگلہ کے معروف چلڈرن ڈاکٹر حیدرعلی نے گزشتہ روز ان کے گھرمیں لگی آگ میں پولیس،علاقہ مکینوں اور ریسکیو 1122کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بانڈہ چینہ لیلونئی میں ان کے گھرمیں آتشزدگی کی صورتحال میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس سخت گیرحالات میں اگ کو بجھانے کیلئے اپنے جانوں پر کھیل کر امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔متاثرین کا حکومت سے ریسکیو1122شانگلہ کو فوری طور پر فورویل گاڑیوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں ان علاقوں تک رسائی میں مشکلات پیش آتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرحیدرعلی آف بانڈہ چینہ لیلونئی کے گھرمیں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جسمیں گھرمکمل طور پر خاکستر ہوچکا تھا اور قیمتی سامان سمیت گھرمیں لگائی گئی قیمتی لکڑی بھی جل کر راکھ ہوگئی تھی۔اتوار کے روز ڈاکٹرحیدرعلی سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سارے عوام خاص طور پر پولیس،ریسکیو1122اور عوام کا شکریہ ادا کیا ور انکی تعریف کی کہ انھوں نے اپنے جانوں پر کھیل کر ملحقہ مکانات کو آتشزدگی سے بچایا اور حکومت سے اپیل کی کہ شانگلہ میں ریسکیو کو فورویل گاڑیاں فراہم کی جائے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں