امریکہ کا انخلا نہیں وہ مسلم دنیا سے فارغ ہوگیا ہے، سینیٹر مشاہد حسین

اسلام آ باد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کا پورا خاندان جدوجہد آزادی میں مصروف ہے، گیلانی خاندان کا آزادی کا دوٹوک مطلب ہے الحاق پاکستان، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی سیاسی و مسلح جدوجہد کے قائل تھے، امریکہ کا انخلا نہیں وہ مسلم دنیا سے فارغ ہوگیا ہے،جوبائیڈن نے خود کہہ دیا کہ امریکہ واپس جارہا ہے، امریکہ کے ساڑھے چھ کھرب ڈالر افغانستان میں جھونکے، بھارت کو بھی مقبوضہ کشمیر سے بھی اسی طرح نکلنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرِ صدارت سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سیخطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا سید علی گیلانی ہمہ جہت شخصیت تھے، سید علی گیلانی تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ممبر رہے، جب پاکستان نے 1998میں ایٹمی دھماکہ کیا تھا تو سید علی گیلانی نے سرعام خوشی منائی تھی، سید علی گیلانی کی بھانجی آسیہ اندرابی دس سال سے جیل میں ہیں، سید علی گیلانی کا پورا خاندان جدوجہد آزادی میں مصروف ہے، گیلانی خاندان کا آزادی کا دوٹوک مطلب ہے الحاق پاکستان، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی سیاسی و مسلح جدوجہد کے قائل تھے، سید علی گیلانی کی وفات سے قبل پندرہ اگست 2021کابل فتح ہونا بہت بڑا واقعہ ہے، سو سال قبل مسلمان ممالک کو تقسیم کیا گیا، دوسری جنگ عظیم نے برطانیہ کا زوال ہوگیا، امریکہ کا انخلا نہیں وہ مسلم دنیا سے فارغ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا جوبائیڈن نے خود کہہ دیا کہ امریکہ واپس جارہا ہے، امریکہ کے ساڑھے چھ کھرب ڈالر افغانستان میں جھونکے، علامہ اقبال نے جس ایشیا کی صدی کی بات کی تھی وہ وقت آگیا ہے، بھارت کی افواج کو بھی مقبوضہ کشمیر سے بھی اسی طرح نکلنا پڑے گا، بیس مارچ 2003کو امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا، بش ایران پاکستان سعودی عرب اور شمالی کوریا کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں