جیکب آباد، غیر قانونی سامان اسمگل، پولیس کی مجرمانہ خاموشی
جیکب آباد:جیکب آباد شہر سے غیر قانونی سامان سے لدی کوچز کراس ہونے لگی، پولیس کی مجرمانہ خاموشی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے وسط سے رات کی تاریکی میں غیر قانونی سامان سے لدی کوچز کراس بڑی تعداد میں کراس ہونے لگی ہیں جو کہ روز کا معمول ہے کوئٹہ روڈ شہید اللہ بخش پارک روڈ سے ہوتی ہوئی یہ کوچز کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی سامان پہنچاتی ہیں پولیس کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے ان مسافر کوچز میں بنا کسی خوف کے پان پراگ، گٹکے سمیت ہر قسم کا غیر قانونی سامان اسمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مسافر کوچز کی چھتوں پر گنجائش سے زیادہ سامان لوڈ کیا جاتا ہے اور پھر سامان کو کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے کوچز شہر میں اتنی تیز رفتاری سے جاتی ہیں کہ ہر وقت حادثے کا خطرہ رہتا ہے ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ان مسافر کوچز سے ڈیل کی کی جاتی ہے جس کے تحت ان کوچز کی نہ ہی تلاشی لی جاتی ہے اور نہ ہی روک ٹوک کی جاتی ہے گٹکے اور پان پراگ، چھالیہ پر عدالتی پابندی کے باوجود بے دھڑک یہ ممنوعہ سامان کوچز کی چھتوں پر لاد کر ملک کے مختلف علاقوں میں اسمگل کیا جا رہاہے جبکہ منشیات، ایرانی تیل، ڈیزل کیمیکل، گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس، غیر ملکی سگریٹ، کمبل، خشک میوہ جات اور دیگر سامان لیجایا جاتا ہے غیر قانونی طریقے سے غیر ملکی سامان کی مسافر کوچز کے ذریعے ترسیل سے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے بلکہ اس غیر قانونی کام کو روکنے کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کے افسران واہلکار اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔


