بولان میڈیکل کالج کے طلباء کو فوری طور پر رہا کیا جائے،پی ایس ایف

کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن الیکشن کمیٹی کے صوبائی ممبر وقار خان سدوزئی اور فرید خا ن کاکڑ نے بولان میڈیکل کالج کے طلبا و طالبا ت پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح واقعات سے مزید حالات خراب ہوتے جائیں گے گرفتار طلبا کو فوری طور پر رہا کیا جائے اپنے بیان میں کہاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے نہتے طلبا پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبا و طالبات پرامن احتجاج کررہے تھے جنہیں تشدد کانشانہ بنایاگیا پولیس نے معاملے کو تشدد کی طرف لے جانے کی کوشش کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گرفتار طلبا کو رہا کیا جائے اگر ایسا نہ کیاگیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں