بلوچستان میں آئے روزبگڑتی صورتحال تشویش ناک ہے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ؛بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین قاسم علی گاجزئی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین،ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی اور امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں پنجگور میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے آئے روز قتل و غارت چوری ڈکیتی کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کا انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے آئے روز قتل و غارت سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں بیان میں کہا کہ جام حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پنجگور میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام پریشان حال ہیں گزشتہ دنوں ایک سماجی کارکن جلیل سنجرانی کو پنجگور میں بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا لیکن تاحال انتظامیہ جلیل سنجرانی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بیان میں کہا کہ جان بوجھ کر انتظامیہ حالات خراب کر رہی ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پنجگور میں امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں