افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کی گہری نظر مرکوز ہے، محمد خان طور اتمان خیل
لورالائی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کی گہری نظر مرکوز ہے ہم اپنے تمام پڑ وسی ممالک سے اچھے اور برادرانہ تعلقات کے خواں ہیں طالبان حکومت نے ملک پر قبضے کے بعد عام معافی کا اعلان کرکے ایک اچھی اسلامی روایت ڈالی۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان معاملات میں مداخلت نہیں کرتا طالبان اور افغان قوم نے اپنے تمام سیاسی معاملات خود مل بیٹھ کر حل کرنے ہیں پاکستان انھیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک میں افغان حکومت کی دلچسپی خوش آیند بات ہے پاکستان اور چین تمام وسط ایشیائی ممالک کو سی پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں یہ پورے خطے کی ترقی کی ضامن ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خراب صورتحال کا پاکستان اور بلو چستان پر براہ راست اثر پڑتا ہے جسکی وجہ سے ہماری اولین کوشش ہے کی جلد سے جلد افغانستان میں حالات بہتر ہوں انہوں نے کہا کہ بھارت چین اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے وہ نہیں چاہتا کہ سی پیک کا منصوبہ پائے تکمیل کو پہنچے انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان سے بھی ہمارے ملک کے خلاف تخریبی کاروائیاں کررہا تھا بھارتی جاسوس کھلبوشن یادیو نے گرفتاری کے بعد یہ اقرار کیا تھا کہ انہوں نے بھی افغان سر زمین کا استعمال کیا تھا انہوں نے کہا کہ داسواور گوادر کے واقعات دراصل سی پیک اور ہمارے دیگر ترقیاتی منصوبوں اور باہمی تعلقات میں خرابی کی ناکام سازش تھی لیکن چین سمجھتا ہے کہ پاکستان اسکا گہرا دوست ہے انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کشمیر سمیت دیگر عالمی ایشوز پر پاکستان کا کھل کر حمایت کی ہے ہماری دوستی کے ٹو پہاڑ سے بھی زیادہ گہری اور بلند ہے۔


