قطری وزیر خارجہ کابل پہنچ گئے

کابل :قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے اعلان کے بعد کسی بھی ملک کے اعلیٰ سطح کے وفد کا پہلا کابل کا دورہ ہے۔مقامی افغان میڈیا کے مطابق قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی وفد کے ہمراہ کابل ائیرپورٹ پہنچے ہیں۔طالبان کی جانب سے بھی قطری وزیر خارجہ کے دورے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قطری وزیر خارجہ نے کابل میں عبوری وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں