افغانستان کی فضائی حدود کھلنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین مختلف نوٹم جاری کر دئیے

لاہور افغانستان کی فضائی حدود کھلنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تین مختلف نوٹم جاری کر دئیے۔نوٹم عالمی ہوابازی کی تنظیم کی گائیڈلائن کے مطابق جاری کیاگیا۔ نوٹم کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر ائیرٹریفک کنٹرولرکی عدم دستیابی پرطیاروں میں فاصلہ رکھناہوگا۔نوٹیم کے مطابق کابل ائیراسپیس میں دوجہازوں کے درمیان15منٹ کافاصلہ رکھنا ہوگا جبکہ افغان ائیراسپیس میں طیارے کابل ایف آئی آرپرعملدرآمد لازم کر یں۔نوٹیم میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح کابل کے پرائمری ریڈار اور سیکنڈری ریڈار مکمل طور پر فعال ہیں،اکاو کے وضع کردہ اسٹینڈرڈ پروسیجر پرعمل لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں