جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماوں کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(انتخاب نیوز)جمعیت علما اسلام کے ضلعی رہنمائوں نے پریس کانفرنس کی،جمعیت کے رہنما مولانا خورشید احمد نے کہا کہ سیاسی انتخابات میں جمعیت نے ہمیشہ بھرپور حصہ لیا،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی جمعیت نے بھرپور حصہ لیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دو سلیکٹڈ جماعتیں ہیں،پی ٹی آئی اور باپ ،دونوں جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے کھلی چھوٹ دی تھی،ان جماعتوں کے قائدین نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادی،پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر ہاوس جبکہ باپ کی جانب سے وزیراعلی ہاوس سیاسی دفتر بنا ہوا تھا،انتخابات کے دن تک ووٹ خریدے گئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں