روس، عدالت نے ٹوئٹر اور فیس بک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

روسی عدالت نے فیس بک اور ٹوئٹر پر ممنوعہ مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔روس نے حال ہی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور ٹوئٹر کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتےہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ ان کمپنیوں نے پارلیمانی انتخابات میں بھی مداخلت کی۔خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے منگل کے روز فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جب کہ ٹوئٹر پر بھی اسی کے برابر رقم کا جرمانہ عائد کیاگیا۔روسی خبر رساں ادارے کا بتانا ہےکہ فیس بک کو اب تک روس میں 90 ملین روبلز اور ٹوئٹر پر 45 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے گوگل پر بھی اسی جرم اور صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں