یمن،فضائی حملوں میں 40سے زائد حوثی ہلاک

صنعا:یمن کے صوبہ مآرب پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کی زیرقیادت کیے جانیوالے فضائی حملوں میں کم از کم 43 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔مآرب میں یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سنٹر سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے منگل کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ فضائی حملوں کے دوران ضلع صرواح میں اگلے محاذ پر باغیوں کے ٹھکانوں، اجتماعات اور کمک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور ہتھیاروں سے لیس 9 گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے حکومت نواز مسلح افواج کا کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یہ فضائی حملے باغیوں کی جانب سے اگلے محاذ پر یمنی فوج کے ٹھکانوں پر شروع کیے گئے زمینی حملوں کا جواب ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں