کوہلومیں دوگروپوں کے درمیان تصادم سے دوخواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے

کوہلو: کوہلومیں دوگروپوں کے درمیان تصادم سے دوخواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے ڈیری فارم میں لوہارانی اور شیرانی کے دوگروپوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم سے دو خواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایم ایس کوہلو ڈاکٹر اصغر مری کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے زخمیوں کو ہسپتال میں ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں