چینی سفیر کو برطانوی پارلیمان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

لندن :برطانیہ میں تعینات چینی سفیر کو ملکی پارلیمان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سفیر کی بدھ کے روز برطانوی پارلیمان میں ایک ملاقات طے تھی۔ ہاؤس ا?ف کامنز کے اسپیکر لنڈسے ہوائل کا کہنا تھا کہ چینی سفیر زینگ زیگوانگ کا پارلیمان میں داخل ہونا ’مناسب‘ نہیں کیوں کہ چین نے سات برطانوی اراکین پارلیمان پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان ساتوں اراکین پارلیمان نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے بیجنگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں