خوشاب میں ٹرک کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 14افراد جاں بحق، 8زخمی

خوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک)پنج پیر مناواں روڈ پر ٹرک کو حادثہ، تفصیلات کے مطابق ٹرک کے الٹنے سے 14افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 8افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں خوشاب آ رہا تھا جس کے دوران ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ بریف فیل ہونے کے باعث ٹرک کھائی میں جا گرا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں