دلیپ کمار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

ممبئی :لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔جولائی کو دلیپ کمار ممبئی کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی بیمار رہیں اور گزشتہ دنوں بھی ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سائرہ بانو کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔پاکستانی شہر پشاور میں جنم لینے والے یوسف خان 7 جولائی کو اس دنیا سے رخصے ہو گئے تھے۔

دلیپ کمار نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم جوار بھاٹا سے کیا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں جگنو، آن، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، شہید، ندیا کے پار، میلہ، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا اور سوداگر شامل ہیں۔انہوں نے 1998 میں فلم قلعہ میں اداکاری کی جس کے بعد وہ کبھی پردہ سیمیں پر جلوہ گر نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں