بی اے پی کے ناراض ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ، تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر کی جانب سے بی اے پی کے ناراض ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔گزشتہ روز وزیرِ اعلی جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر نے ناراض ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاظہرانے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ، سینیٹرمیرسرفرازبگٹی،سردار صالح بھوتانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو،سردارعبدالرحمن کھیتران،لالا عبدالرشید،میراکبر آسکانی،بشریٰ رنداور ناراض ارکان شریک ہوئے،اس موقع پروزیرِ اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں