سیندک پروجیکٹ، چائینز کمپنی مزید 20سال تک کھدائی جاری رکھ سکے گی

کوئٹہ :سیندک پروجیکٹ چائینز کمپنی مزید 20سال تک کھدائی جاری رکھ سکے گی،نکالے گئے معدنیات کی کوالٹی بھی 20فیصد گر چکی ہے موجودہ سیکورٹی خدشات کے باوجود بھی سیندک منصوبے پر بغیر کسی وقفے کے ساتھ کام جاری ہے چائینز ماہرین کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے سیندک کے معدنیات نکالنے والی کمپنی مزید15سے 20سال تک کھدائی کا سلسلہ جاری رکھ سکے گی جبکہ حالیہ عرصے کے دوران نکالے جانے والے معدنیات کی کوالٹی بھی 20فیصدتک گر چکی ہے انہوں نے کہاکہ پرانی مشینری کے استعمال کے سبب کھدائی میں بھی مشکلات بڑھتی جارہی ہے سیندک پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے تاکہ ملازمین بغیر کسی ڈر وخوف کے اپنا کام جاری رکھ سکیں دو دہائی سے سیندک پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی کی کوشش ہے کہ سوشل اور مالی خطرہ کم کیاجاسکے جس کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ یہ منصوبہ طویل عرصہ تک جاری رکھ سکیں۔کمپنی کی جانب سے موجودہ سیکورٹی خدشات کے باوجود بھی سیندک منصوبے پر بغیر کسی وقفے کے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
س

اپنا تبصرہ بھیجیں