سبی، الٹو کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، 4افراد زخمی

سبی:تفصیلات کے مطابق بھاگ سے جیکب آبادجانے والی الٹو کار بختیار آباد کے قریب سبی جیکب آباد قومی شاہر اہ پر تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور غلام سرور، فداحسین، محمد سلام ییحی خان موقع پر شدید ذخمی ہوئے جس میں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ذخمیوں کو فوری طور پر ہائی پولیس کی گاڑی میں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا مزید تفتیش بختیار آباد لیویز نے شروع کردی ذخمی افراد کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی اور جیکب آباد سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں