انتظامیہ طاقت ور ملزمان پر مقدمہ درج نہیں کرسکتا تو نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی ار واپس لے، بھائی تاج بی بی
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بلوچ خاتون تاج بی بی کے بھائی طارق بلوچ نے گزشتہ روز اپنے مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ میرے نام پر نامعلوم افراد کو میری بہن کے قتل میں نامزد کردے-بیان میں تاج بی بی کے بھائی طارق بلوچ نے کہا کہ میری بہن کو نامعلوم افراد نے نہیں بلکہ چیک پوسٹ پر قتل کیا گیا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اس واقعہ کا چشم دید گواہ ہوںانہوں نے کہا کہ آٹھ دن بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرناسمجھ سے بالاتر ہے
Load/Hide Comments


