بلو چستان کے 5اضلاع سے کو رونا وائرس کے 13نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ:بلو چستان کے 5اضلاع سے کو رونا وائرس کے 13نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعداب تک متاثرہ افراد کی تعداد 31921ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5اضلاع سے 13کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک مجمو عی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد31921 ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 23 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31415ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد158ہے جن میں سے6ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 2 کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 844ٹیسٹ کئے گئے جن میں 13 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ272افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 348اموات ہو چکی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کی شرع 1.54فیصد ریکارڈ کی گئی۔


