سندھ ہائیکورٹ نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا

کراچیِسندھ ہائیکورٹ نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ عدالت نے 22 اپریل کو حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا۔حکومت سندھ کی جانب سے 20 فیصد اسکول فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کا معاشی نقصان ہوا ہے جس کے ازالے کیلئے ان کے بچوں کی اسکول فیس میں رعایت کی گئی تھی۔مختلف پرائیوٹ اسکولوں نے نوٹیفکیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 22 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اساتذہ کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں