کراچی: سپر ہائی وےسے بلوچستان کےگریڈ 19 کے سرکاری افسر مبینہ طور پرلاپتہ

کراچی،(انتخاب نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کی سپر ہائی وے پر واقع نجی ہائونسگ سوسائٹی سے بلوچستان کے 19گریڈ کے سرکاری افسر مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ، پولیس نے سرکاری افسرمحمد اسلم ترین کے مبینہ لاپتہ ہونے کا مقدمہ بیٹے کی مدعت میں درج کر لیا، سرکاری افسرمحمد اسلم ترین گیسٹ ہاؤس سے نماز پڑھنے کا کہہ کر نکلے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری افسر اپنا موبائل فون اور پرس گیسٹ ہاؤس میں ہی چھوڑ کر گئے ہیں، بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج چیک گی گئیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی سرکاری افسر مسجد میں جاتے دیکھائی نہیں دے رہے، محمد اسلم ترین کی فیملی سپرہائیوے پر واقعے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پزیر تھی، 3 روز قبل ہی وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ٹیپو سلطان تھانے کی حدود گیسٹ ہاؤس میں عارضی طور پر منتقل ہوئے تھے، محمد اسلم ترین مالی طور پر کافی پریشان تھے، پولیس کو شبہ ہے کہ لا پتہ سرکاری افسر نے اپنے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا لیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں